ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی
لاہور (92 نیوز) پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا، ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی میں 100 وکٹیں مکمل کر لیں۔
ندار ڈار کی ٹی ٹوئنٹی میں وکٹوں کی سنچری مکمل ہوگئی، ندا ڈار نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں دو وکٹیں حاصل کر کے ٹی ٹوئنٹی میں 100 وکٹیں مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔
ندا ڈار ٹی ٹوئنٹی میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی جبکہ دنیا کی پانچویں خاتون کرکٹر ہیں۔ ندا ڈار کا کہنا ہے کہ 100 وکٹیں مکمل کر کے اچھا لگا، لیکن بدقسمتی سے میچ نہیں جیت سکے۔
ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستانی ویمن ٹیم کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 10 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔