Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نجی ایئرلائن سے معاہدے کے باوجود پی آئی اے کے مسافر مشکلات کا شکار

نجی ایئرلائن سے معاہدے کے باوجود پی آئی اے کے مسافر مشکلات کا شکار
February 5, 2016
کر اچی(92نیوز)پی آئی اےملازمین کےاحتجاج کےباعث فلائٹ آپریشن بندہونےپرمسافروں کی زندگی اجیرن ہوگئی،نجی ائیرلائنز سےمعاہدے کےباوجودپی آئی اےکےمسافرمشکلات کاشکارہیں۔ تفصیلات کےمطابق پی آئی اےکی نجکاری کےخلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کےاحتجاج اورفلائٹ آپریشن بری طرح متاثرہونےپرقومی ایئر لائن نےمسافروں کی سہولت کیلئےنجی ائیرلائنزسےبھی معاہدہ کیالیکن وہ بھی کارگرثابت نہ ہوسکا،ایئربلواورشاہین ایئر لائن نےمعاہدےکےبعدباوجود پی آئی اےکےمسافروں کوترجیحی بنیادوں پرسفرکرانےسےانکارکردیا۔ نجی ایئرلائنز کا کہناہےکہ پہلےاپنےمسافروں کوترجیح دی جائےگی،اگرجہازمیں گنجائش ہوئی توپی آئی اےمسافروں کولےجایاجائےگا، دوسری جانب اتحادایئروئیزکابھی پی آئی اے سےمعاہدہ طےپاگیا ہے،جس کےتحت یورپ،یوکے،کینیڈااورامریکاجانے والےپی آئی اےمسافراتحادایئرویزسےسفرکرسکیں گےجبکہ عمرہ زائرین کیلئےسعودی ایئرلائن سےمعاہدہ کیاگیاہے،اس کےعلاوہ پی آئی اےکےبیرون ملک مسافروں کومنزل تک پہنچانےکیلئےچندروزمیں ترک ایئرلائن سےمعاہدہ کیاجائے گا،فلائٹ آپریشن بندہونےسےاب تک تین سوکےقریب پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔