Sunday, May 19, 2024

نجی اسپتالوں میں مہنگے علاج کا معاملہ ، تمام نجی اسپتالوں سے ریٹ لسٹیں طلب

نجی اسپتالوں میں مہنگے علاج کا معاملہ ، تمام نجی اسپتالوں سے ریٹ لسٹیں طلب
October 26, 2018
کراچی (92 نیوز) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نجی اسپتالوں کے مہنگے علاج سے متعلق کیس میں عدالت نے تمام نجی اسپتالوں سے ریٹ لسٹیں طلب کر لیں۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نجی اسپتالوں کے مہنگے علاج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے تمام نجی اسپتالوں کو ریٹ لسٹیں کل تک جمع کرانے کا حکم  دیا اور ریمارکس دیئے کہ کوئی اسپتال بھی مستثنیٰ نہیں ، سب کو بتانا ہوگا کون کتنا کما رہا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا بتایا جائے آکسیجن، وینٹی لیٹر ودیگر سہولیات کے ریٹ کیا ہیں۔ کسی غریب کی مدد کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ شرجیل میمن کو ضیا الدین اسپتال کے جس کمرہ میں رکھا گیا اس کا کرایہ کتنا ہے؟۔ اسپتال انتظامیہ نے عدالت کو آگاہ کیا  کمرے کا یومیہ کرایہ پینتیس ہزار روپے ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کمرہ کسی ہوٹل کے روم سے زیادہ عالی شان لگ رہا تھا۔ چیف جسٹس نے کہا بتایا جائے پچھلے پندرہ دن میں ضیا الدین اسپتال میں مفت علاج کیا؟۔ غریبوں کے لیے کتنے بستر مختص ہیں؟۔