Sunday, December 4, 2022

نجم سیٹھی کی سرکاری وسائل سے شاہ خرچیوں کی تفصیل سامنے آگئی

نجم سیٹھی  کی سرکاری وسائل سے شاہ خرچیوں کی تفصیل سامنے آگئی
لاہور  ( 92 نیوز) سابق چیئرمین کرکٹ بوڑ نجم سیٹھی کی  سرکاری وسائل سے شاہ خرچیوں  اور عہدے کے من مرضی کے استعمال کی تفصیل سامنے آگئی ہے، نجم سیٹھی نے 7کروڑ روپے بغیر حساب کتاب پھونک ڈالے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق چیئرمین مین نجم سیٹھی کی کی شاہ خرچیوں کی تفصیل جاری کردی ، نجم سیٹھی نے 2014 سے 2018 تک بطورچیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی 7 کروڑروپے اپنی ذات پرخرچ کئے ، بطور چیئرمین  نجم سیٹھی نے ہوٹل کے کرایوں کی مد میں 27 لاکھ روپے خرچ کئے ۔ ڈیلی الاؤنس کی مد میں 81 لاکھ،گاڑی کے پیٹرول کی مد میں نو لاکھ روپے  پھونک ڈالے ۔ پی ایس ایل الاؤنسز کی مد میں ڈیڑھ کروڑ روپے وصول کئے گئے، ایک کروڑ 83 لاکھ روپے گاڑی ،پٹرول ، ڈرائیور اور ذاتی سیکیورٹی کی مد میں خرچ کئے گئے۔ نجم سیٹھی نے غیرملکی دوروں پر دوکروڑچھتیس لاکھ روپےبلاروک ٹوک کھلے ہاتھوں سے خرچ کرڈالے ، سامنے آنے والی تفصیل کے مطابق سابق چیئرمین کرکٹ بورڈلامحدوداختیارات سے لطف اندوزہوتے رہے،بیرون ملک دورے کئے اورمہنگے ترین ہوٹلوں میں قیام بھی کیا۔