Thursday, September 29, 2022

    نجران:یمنی باغیوں کامارٹرحملہ،1شخص جاں بحق،4بچے زخمی،جاں بحق شہری کاتعلق پاکستان سے ہے،عرب ٹی وی

      نجران:یمنی باغیوں کامارٹرحملہ،1شخص جاں بحق،4بچے زخمی،جاں بحق شہری کاتعلق پاکستان سے ہے،عرب ٹی وی
نجران(ویب ڈیسک)باغیوں نے ایک بارپھریمن کی سرحد سے متصل سعودی صوبےنجران کونشانہ بناتے ہوئے بمباری  کی۔ جس میں ایک شہری جاں بحق اورچاربچے زخمی ہوگئے،عرب ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ جاں بحق شہری کاتعلق پاکستان سے ہے۔ یمنی باغیوں نے سعودی صوبے نجران کے رہائشی علاقوں اورایک اسکول پر مارٹرگولے فائرکئے ،جس میں ایک غیرملکی شہری جاں بحق اورچاربچے زخمی ہوگئے۔ باغیوں کے حملوں میں اب تک جاں بحق افرادکی تعدادگیارہ ہوچکی ہے ،جبکہ عرب ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ باغیوں کے تازہ حملے میں جاں بحق شخص کاتعلق پاکستان سے ہے۔