نثار کھوڑو نے سگریٹ نوشی سے توبہ کر لی

کراچی(92نیوز)نثار کھوڑو نے سگریٹ نوشی سے توبہ کر لی سخت تنقید کے بعد ایوان میں سگریٹ پینے پر معافی مانگ لی ہے کہتے ہیں کوشش کریں گے کہ سگریٹ نوشی چھوڑ دیں۔
تفصیلات کےمطابق سینئر وزیرصوبہ سندھ نثار کھوڑو اپنے کئے پر خوب پچھتائے ہیں موصوف نے چند روز قبل اسمبلی اجلاس کے دوران سگریٹ نوشی کی تھی جس پر اُنہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس پر اُنہوں نے معافی مانگ لی ہے اور یہاں تک کہہ دیا ہے کہ وہ کوشش کریں گے کہ سگریٹ نوشی کو ہمیشہ کے لئے خیر باد کہہ دیں۔