Saturday, July 27, 2024

نثارکھوڑو نے بجلی گیس کی عدم دستیابی پروفاقی حکومت کے خلاف دھرنوں کا اعلان کردیا

نثارکھوڑو نے بجلی گیس کی عدم دستیابی پروفاقی حکومت کے خلاف دھرنوں کا اعلان کردیا
April 16, 2017
کراچی (92نیوز)سندھ کےسینئرصوبائی وزیرنثارکھوڑونےبجلی گیس کی عدم فراہمی پر وفاقی حکومت کے خلاف دھرنوں کا اعلان کردیا  کہتے ہیں نواز شریف کو الوداع کہنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق پیپلزمیڈیا سیل کراچی میں سینئرصوبائی وزیر نثارکھوڑونےنوازشریف حکومت پر خوب دل کی بھڑاس نکالی ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ نواز شریف نے سندھ کا پانی اور بجلی چوری کیا ۔ گیس پر ڈاکہ ڈالا این ایف سی پر بھی نواز شریف ہمارے حق مار رہے ہیں ، ان کے خلاف گلی گلی نعرے لگیں گے اور دھرنا دیا جائے گا۔ نثارکھوڑو نے کہا کہ نواز شریف نے5 کھرب روپے اپنے چاہنے والوں کو دیئے مگر حالات اب بھی جوں کے توں آصف علی زرداری کے دوستوں سے متعلق ان کا کہنا تھا وفاقی حکومت بتائے اسے کس نے بتایا کہ لاپتہ افراد افغانستان میں ہیں ۔