Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

‘نتائج کے بغیر پاناما لیکس سے پیچھےنہیں ہٹیں گے’

‘نتائج کے بغیر پاناما لیکس سے پیچھےنہیں ہٹیں گے’
December 21, 2016

اسلام آباد (92نیوز) چیئرمین سینٹ رضا ربانی سے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی نے ملاقات کی ہے۔ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ وزیراعظم کے متضاد بیانات کی وضاحت تک تحریک انصاف پاناما کیس کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ عوامی میدان میں بھی جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ رضا ربانی سے تحریک انصاف کےوائس چیئرمین شاہ محمودقریشی نے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ ایک گھنٹہ تک جاری رہنے والی ملاقات میں آئینی امور، قوانین اور نئے اقدامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ رضا ربانی نے سینٹ آف پاکستان میں مثبت اقدامات اور آئینی پہلوﺅں کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے رضا ربانی کی کارکردگی کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ تحریک انصاف آئین اور قانون کی حکمرانی کے لیے اٹھائے گئے تمام اقدامات کی حمایت کرے گی۔ شاہ محمود قریشی نے 92نیوز کو بتایا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس تو ملتوی کردیا گیا ہے لیکن پاناما کیس اپنے نتائج کے بغیر ملتوی نہیں ہونے دیں گے۔

کہتے ہیں کہ پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہوا تو عوامی کچہری میں معاملے کو اٹھاتے رہے گے۔ صرف ایوان میں ہی نہیں اب ہر میدان میں بھی پاناما،پاناما ہوگا ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ رضاربانی سے گہرے مراسم ہیں۔ کچھ سیاسی باتوں پر بھی گفت وشنید ہوئی۔