نبی پاکﷺ کی زندگی تمام انسانیت کے لیے بہترین نمونہ ہے، بلاول بھٹو
کراچی (92 نیوز) محسن انسانیت حضرت محمدﷺ کے یوم ولادت باسعادت پر قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کہتے ہیں نبی پاکﷺ کی زندگی تمام انسانیت کے لیے بہترین نمونہ ہے، آپﷺ کے چاہنے والوں کا طرہِ امتیاز اتحاد، مساوات اور رواداری ہوتی ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ آپﷺ نے معاشرے سے ہر قسم اور ہر شکل میں موجود استحصال اور جبر و ظلم کا خاتمہ کیا، آئیے آج کے دن عہد کریں کہ آپﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں معاشرے میں انصاف، مساوات اور روادری کو فروغ دیں گے۔