Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نبی اکرم ﷺ سارے جہانوں کیلئے رحمت تھے ،بدقسمتی سےسلامتی کے دین کو خوف کی علامت بنادیا : وزیراعظم

نبی اکرم ﷺ سارے جہانوں کیلئے رحمت تھے ،بدقسمتی سےسلامتی کے دین کو خوف کی علامت بنادیا : وزیراعظم
December 12, 2016

لاہور(92نیوز)وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ نبی اکرم ﷺ سارے جہانوں کے لئے رحمت تھے لیکن بدقسمتی ہے کہ ہم نے سلامتی والے دین کوخوف کی علامت بنا دیا۔ پاکستان میں اختلافِ رائے پر گلے کاٹے گئے، علمائے کرام حکومت اورمعاشرے کی رہنمائی کریں۔

تفصیلات کےمطابق صوبائی دارالحکومت لاہورمیں عالمی سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات پرعمل کرنے میں ہی ہماری کامیابی ہے، امن وترقی کی منزل نبی اکرم ﷺ کے راستے پر چلنے سے ہی ملے گی۔

وزیراعظم نواز شریف کاکہناتھا کہ حضور اکرم ﷺ توسارے جہانوں کے لئے رحمت بن کر آئے تھے لیکن بدقسمتی سےسلامتی والے دین کوخوف کی علامت بنادیا اوراختلاف رائے کی بنیاد پر ایک دوسرے کے گلے کاٹے گئے، ہم نے تین سال میں فساد کا راستہ بند کردیا۔

کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ دین سے اخلاق سیکھنے کے بجائے عصبیت کوفروغ دیا گیا،علما اوراسکالرزمعاشرے اورریاست کی رہنمائی کریں۔ ہمیں انتہاء پسندی کا وہ دروازہ بند کرنا ہے جس نے دہشت گردی کی بنیاد رکھی۔