Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نا اہل قرار دینے کے بعد بھی نوازشریف کا شاہانہ انداز نہ گیا

نا اہل قرار دینے کے بعد بھی نوازشریف کا شاہانہ انداز نہ گیا
January 20, 2018

ہری پور ( 92 نیوز ) سابق وزیراعظم نواز شریف نااہل تو قرار دیئے گئے مگر شہنشاہانہ انداز نہ گیا ۔ ہری پور میں جلسے سے خطاب کے لئے نواز شریف کے سفر کا آغاز ہوا تو ہیلی کاپٹر اُن کے استقبال میں شامل ہو گیا اور خوب پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔

نواز شریف گاڑیوں کے جھرمٹ میں پروٹو کول کیساتھ ہری پور کی جانب رواں دواں ہوئے ۔ ایک ہیلی  بھی سلامی پیش کرتا رہا۔

ہیلی کاپٹر اور سابق وزیراعظم نواز شریف  کا ساتھ جلسہ گاہ تک تھا مگر وہاں بھی انداز نرالا تھا ۔ 

نواز شریف کو طاہرالقادری کا دھرنا اور نڈر ہونے کے دعوے  یاد آئے تو ساتھ ہی اُن کا ڈرنا بھی یاد آ یا تو کارکنوں کا خون گرمایا ۔

ادھر جلسہ گاہ میں بھی مناظر نرالے تھے کارکن تو تھے مگر  ایک شیر  بھی جلسہ گاہ کی زینت تھا اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے بھی خوب تنقید کے نشتر چلائے ۔