Sunday, October 2, 2022

نا اہل سابق وزیراعظم پھر شاہی پروٹوکول کیساتھ احتساب عدالت پیش ہوئے

نا اہل سابق وزیراعظم پھر شاہی پروٹوکول کیساتھ احتساب عدالت پیش ہوئے

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیراعظم نوازشریف ایک مرتبہ پھر شاہی پروٹوکول کے ساتھ احتساب عدالت میں پیش ہوئے ۔ گاڑیوں کی قطاریں اور محافظوں کے دستوں کیساتھ وزرا بھی اپنے دفاتر چھوڑ کر استقبال کیلئے عدالت میں کھڑے رہے۔ نااہل سابق وزیراعظم نوازشریف کرپشن ریفرنسز میں عدالت پیش ہوئے تو عدالت اور مضافاتی علاقہ نو گو ایریا بن گیا ۔
سابق وزیراعظم حسب معمول گاڑیوں کی لمبی قطار ساتھ لائے تو محافظوں کے دستے بھی گاڑی کے اردگرد پروانوں کی طرح مچلتے رہے ۔؛ حسب معمول وزرا کی فوج ظفر موج بھی نوازشریف کو پروٹوکول دینے کیلئے کام کاج چھوڑ کر عدالت میں پہنچ گئی ۔
وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب اور آصف کرمانی نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ۔ مریم اورنگزیب بولیں کہ نوازشریف نے عدالتوں میں پیش ہوکر مخالفین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
آصف کرمانی بھی پیچھے نہیں رہے اوربولےکہ مائنس نوازشریف کی خواہش رکھنے والے خود مائنس ہوگئے ۔