Saturday, July 27, 2024

ناکام ہڑتال کو کامیاب کرنے کیلئے خون کی ہولی کھیلی گئی: وزیراطلاعات

ناکام ہڑتال کو کامیاب کرنے کیلئے خون کی ہولی کھیلی گئی: وزیراطلاعات
February 3, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشیدنے دعویٰ کیا ہے کہ ناکام ہڑتال کو کامیاب کرنے کے لئے خون کی ہولی کھیلی گئی۔ عمران خان دھرنا احتجاج اور ہڑتالی سیاست سے کتنے ہسپتال بنائیں گے، ان کی سیاست کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن ناکام بنانے کے لئے ہڑتالیں کی جا رہی ہیں۔ دھرنے‘ احتجاج اور ہڑتالوں کی سیاست سے بے روز گاری بڑھے گی۔ ہڑتالی سیاست کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ملک کے مفاد کے لئے کسی اقدام سے گریز نہیں کریں گے۔ پرویز رشید نے کہا کہ ہڑتال کے باوجود فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق رہا اور محب وطن ملازمین نے ہڑتال کو قبول نہیں کیا۔ اس طرح کی سیاست سے تعلیمی عمل متاثر ہو گا۔ عمران خان پاکستان کو برباد کرنے کی سیاست کر رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے جہاں ہڑتالی ملازمین کو خبردار کیا وہیں عمران خان کو طعنے دیے کہ نواز شریف کے ہاتھوں میں قلم اور ہتھکڑی دیکھی ہے تو دوسری طرف خان صاحب بلے کے لئے اتنے بے تاب ہیں کہ مودی سے ملاقات میں بلا مانگنے لگے۔