Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ناکافی سکیورٹی‘ باچا خان یونیورسٹی بند رکھنے کا فیصلہ

ناکافی سکیورٹی‘ باچا خان یونیورسٹی بند رکھنے کا فیصلہ
February 1, 2016
چارسدہ (92نیوز) چارسدہ کی باچاخان یونیورسٹی انتظامیہ نے مکمل سکیورٹی ملنے تک یونیورسٹی بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یونیورسٹی اساتذہ اور ملازمین نے تحقیقاتی رپورٹ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وائس چانسلر کے بھرپور دفاع کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ کی باچاخان یونیورسٹی میں وائس چانسلر فضل رحیم مروت کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں یونیورسٹی کھولنے‘ سکیورٹی انتظامات اور سانحہ کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پر شدید تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ وائس چانسلر کے خلاف کارروائی کی صورت میں ان کا بھرپوردفاع کیا جائے گا۔ یونیورسٹی اجلاس میں سکیورٹی انتظامات کوسخت کرنے کےلئے ایف سی کی تعیناتی کا مطالبہ کیا گیا اور سکیورٹی انتظامات بہتر ہونے تک یونیورسٹی کو بند رکھنے کا بھی فیصلہ ہوا۔ یونیورسٹی انتظامیہ، فیکلٹی اورملازمین نے تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے خلاف اور مطالبات پورے نہ ہونے پر احتجاج کا بھی فیصلہ کیا ہے۔