Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ناٹنگھم ٹیسٹ : انگلش ٹیم 474 رنز کے تعاقب میں صرف 133 رنز  ہی ڈھیر ہو گئی

ناٹنگھم ٹیسٹ : انگلش ٹیم 474 رنز کے تعاقب میں صرف 133 رنز  ہی ڈھیر ہو گئی
July 18, 2017

ناٹنگھم (سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقی باؤلرز نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں آؤٹ کلاس کردیا  انگلش ٹیم 474 رنز کے تعاقب میں صرف 133 رنز  ہی ڈھیر ہو گئی ،پروٹیز نے چار میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔

تفصیلات کےمطابق ناٹنگھم میں کھیلنے جانیوالے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 340 رنز سے پچھاڑ دیا،،چوتھےروز انگلینڈ نے 474 رنز کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا  تو رنز کا پہاڑ دیکھ کر انگلش بلے بازوں کے اوسان خطا ہو گئے ۔ آغاز سے ہی انگلینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار رہی جنوبی افریقی باؤلرز کی  شاندار باؤلنگ کا میزبان بلے بازوں کے پاس کوئی جواب نہ تھا انگلینڈ کی وکٹیں خزاں رسیدہ پتوں کی مانند گرتی رہیں۔

ایلسٹر کک 42، معین علی 27، جونی بیئر اسٹو 16 اور بین اسٹوکس 18 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،، سات بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

انگلینڈ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 133 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی،،پروٹیزکیجانب ورنن فلینڈر  اور کیشپ مہاراج نے تین ،تین جبکہ کرس مورس اور ڈوان الیویئر نے دو دو وکٹیں کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

شاندار جیت کے ساتھ جنوبی افریقہ نے چار میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ،،ورنن فلینڈر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ،تیسرا ٹیسٹ 27جولائی سے اوول میں کھیلا جائے گا۔