Thursday, September 19, 2024

نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی روک تھام کیلئے قبائلی علاقوں میں کسٹم ایکٹ نافذ

نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی روک تھام کیلئے قبائلی علاقوں میں کسٹم ایکٹ نافذ
April 2, 2016
پشاور (92نیوز) کسٹم ایکٹ کی پاٹا تک توسیع کر دی گئی ہے جس کے بعد خیبرپختونخوا کے زیرانتظام قبائلی علاقوں میں کسٹم ڈیوٹی کی ادائیگی لازمی ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کسٹم ایکٹ 1969ءکو صوبے کے زیر انتظام قبائلی علاقوں یعنی پاٹا تک توسیع دی گئی ہے۔ اس ایکٹ کے نفاذ کے بعد سوات سمیت پورے مالاکنڈ ڈویژن میں اب کسٹم ڈیوٹی کی ادائیگی لازمی قرار دی جائے گی۔ ا ب افغانستان سے ملاکنڈ ڈویژن میں پہنچنے والی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا سلسلہ بند ہو جائے گا۔ مالاکنڈ ڈویژن کے 7 اضلاع میں اس وقت نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا نہ صرف استعمال جاری ہے بلکہ یہ ٹیکس فری زون مین شامل تھا۔ ایک اندازے کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن میں 4 لاکھ 55 ہزار نان کسٹم پیڈ گاڑیاں موجود ہیں۔ اگر سالانہ دو ہزار کے حساب سے ٹیکس ادا کیا جائے تو صوبے کے خزانے میں اضافی 91 کروڑ روپے آئیں گے جبکہ کسٹم کی ادائیگی سے اربوں روپے حاصل ہوں گے۔ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا استعمال دہشت گردی کی کارروائیوں میں عام ہو گیا تھا اور پولیس نے حکومت سے اس سلسلہ میں اقدامات کرنے کی درخواست کی تھی۔