لاہور ( 92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ نام نہاد تبدیلی نے خیبر پختونخوا کو تباہ کردیا،کے پی کو کھا پی کے عمران خان لاہور پہنچ گئے ہیں مگر عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے ۔
مردان میں خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سربراہ شہباز شریف نے کہا کہ نیازی خان دن رات جھوٹ بولتے ہیں،زرداری کو بھی نو دوگیارہ کردیں گے ۔
شہباز شریف نے کو لاہور بنانے اور خیبر پختونخوا کے ہر ضلع میں دانش اسکول بنانے کا وعدہ بھی کر دیا، انہوں نے کہا کہ لوگ ڈینگی سے مررہے تھے تو عمران خان نتھیا گلی میں آرام کرتا رہا ہے ۔
شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سینیٹ میں اصول والاشخص وصول والا بن گیا۔
شہباز شریف کی جانب سے داد رسی نہ ہونے پر مغوی بچی کے باپ نے اپنے کپڑے پھاڑ لئے اور ٹوپی اچھال کر شہباز شریف کو متوجہ کرنے کی کوششیں کیں۔
ٹیکسلا کا رہائشی انصاف کی تلاش میں مردان پہنچا ،جلسے کے دوران شہبازشریف کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی اور ناکامی پر ٹوپی اچھال دی ۔داد رسی نہ ہونے پر اپنے کپڑے بھی پھاڑ ڈالے ،مگر شہباز شریف نظر انداز کرکے چلتے بنے ۔
مردان میں بھی گرمی سے شہبا زشریف ایسے پریشان نظر آئے کہ دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے ۔شہباز شریف کا مخصوص ہیٹ جو بارش ہو یا گرمی اُن کے سر پہ ہوتا ہے مگر آج وہی ہیٹ وہ سورج کی شعاعوں سے بچنے کے لئے استعمال کرتے دکھائی دیئے۔