Thursday, October 6, 2022

نام بلیک لسٹ میں ڈال کر احسن اقبال نے اخلاقی کرپشن کی ، زلفی بخاری

نام بلیک لسٹ میں ڈال کر احسن اقبال نے اخلاقی کرپشن کی ، زلفی بخاری
اسلام آباد (92 نیوز) زلفی بخاری نے کہا ان کا نام بلیک لسٹ میں ڈال کر سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے اخلاقی کرپشن کی۔ احسن اقبال ایک پڑھا لکھا گلو بٹ ہے۔ عمران خان کے دیرینہ دوست زلفی بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال نےاختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے میرا نام مرضی سے بلیک لسٹ میں ڈالا۔ اختیارات کا ذاتی مفاد میں استعمال اخلاقی کرپشن ہے۔ گوگل پر میرا نام سرچ کریں تو بلیک لسٹ، ای سی ایل اور ریحام خان سے لنک کھلتے ہیں جس سے میرا کاروبار تباہ ہوا ۔ میں وزارت داخلہ نہیں بلکہ احسن اقبال کو ذمے دار قرار دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب نے انتحابات کے حوالے سے مجھے بہت بڑی ذمے داری دی ہے۔ 13جولائی کو کپتان خود بھی این اے 53 کی انتخابی مہم میں شامل ہوںگے۔ زلفی بخاری کا ریحام خان سے متعلق سوال پر کہنا تھا کہ ریحام خان سے کوئی معاملہ طے نہیں ہوا۔ انہیں نوٹس بھیجا ہوا ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا این اے 53 میں جیت کا کوئ چانس نہیں ہے ۔