Monday, December 5, 2022

نامور گلوکار علی ظفر سوشل میڈیا پر اپنی کردار کشی کا معاملہ ایف آئی اے میں لے گئے

نامور گلوکار علی ظفر سوشل میڈیا پر اپنی کردار کشی کا معاملہ ایف آئی اے میں لے گئے
 لاہور (92 نیوز) نامور گلوکار علی ظفر گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے الزامات کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے حوالے سے جھوٹی خبروں کے تدارک کے لئے ایف آئی اے کے پاس پہنچ گئے۔   علی ظفر نے اس حوالے سے ٹویٹ میں کہا کہ وہ ان تمام لوگوں کے دل سے مشکور ہیں جنہوں نے انکی حمایت کی اور انہیں ایسے اکاؤنٹس اور ٹویٹس بارے بتایا جن سے انکے خلاف زہریلا پراپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ علی ظفر نے مکمل ثبوتوں کے ساتھ دستاویزات ایف آئی اے حکام کے حوالے کردیں۔ علی ظفر کے بقول سائبر کرائم ثابت ہونے پر ان لوگوں کو تین برس تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ علی ظفر نےلکھا اپنےحقوق یاد رکھو اور ان کیلئے لڑنے سے مت گھبرائو۔ گلوکار علی ظفر نے میشا شفیع پر ہتک عزت اور میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراسگی کا کیس دائر کر رکھا ہے ۔ دونوں کیس عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔