Sunday, September 15, 2024

نامور کرکٹرز نے پاکستان سپرلیگ میں کوچنگ کی خواہش ظاہر کر دی

نامور کرکٹرز نے پاکستان سپرلیگ میں کوچنگ کی خواہش ظاہر کر دی
September 30, 2015
لاہور (92نیوز) سابق غیرملکی کھلاڑیوں نے پاکستان سپر لیگ میں کوچنگ کی خواہش ظاہر کر دی۔ سری لنکا کے چمندا واس سمیت متعدد کھلاڑیوں نے پی ایس ایل میں شرکت کے لیے رابطہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لیے آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور بھارت کے کرکٹرز نے بطور کوچ اور آفیشل شرکت کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ رابطہ کرنے والے کھلاڑیوں میں گورڈن گرینیج، چمندا واس اور رابنسن شامل ہیں۔ اس سے قبل دنیا بھر سے متعدد اہم کھلاڑی سپرلیگ کھیلنے کی خواہش کا بھی اظہار کر چکے ہیں۔