Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نامور نعت خواں راشد اعظم انتقال کر گئے

نامور نعت خواں راشد اعظم انتقال کر گئے
September 24, 2019
کراچی ( 92 نیوز) پاکستان کے نامور نعت خواں راشد اعظم مختصر علالت کےبعد کراچی میں انتقال کرگئے، ان کے انتقال سے نعت خوانی حلقوں میں سوگ طاری ہوگیا۔ ملک کے نامور نعت خواں راشد اعظم  کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے  ، وہ پھیپھڑوں  کے مرض میں مبتلا تھے اور کئی روز تک نجی اسپتال میں زیر علاج رہے۔ راشد اعظم کا شمار پاکستان کے مشہور و معروف نعت خوانوں میں کیا جاتا تھا، ان کے انتقال پر نعت خوانی کے حلقوں میں سوگ طاری ہوگیا۔ سادگی، عاجزی اور پر اثر انداز ان کی وجہ شہرت تھا، انہوں نے کئی مقبول نعتیں پڑھیں اور نمایاں مقام حاصل کیا، ’’ وہ دن آئے گا، اک بار میں مدینے جاوں گا ‘‘ ان کی مشہور نعتوں میں شامل ہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر جامعہ مسجد ام کلثوم روفی گرین لینڈ میں ادا کی جائے گی۔