Thursday, September 28, 2023

نامور نعت خواں جنید جمشید کو دنیا سے رخصت ہوئے 5 برس بیت گئے

نامور نعت خواں جنید جمشید کو دنیا سے رخصت ہوئے 5 برس بیت گئے
December 7, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) دل دل پاکستان سے لیکر میرا دل بدلے تک شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے نامور نعت خواں جنید جمشید کو دنیا سے رخصت ہوئے 5 برس بیت گئے۔ وہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوئے لیکن آج بھی اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

سحر انگیز اور دلوں کو چھولینے والی آواز جنید جمشید انیس سوچونسٹھ میں کراچی میں پیدا ہوئے۔ دوستوں کے ساتھ ملکر وائٹل سائن کے نام سے پاپ میوزم کا بینڈ بنایا۔ ملی نغمے دل دل پاکستان نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

کریئر کے عروج میں اللہ تعالی ان کا دل بدل دیا، موسیقی چھوڑ کر دین کی تبلیغ میں لگ گے۔ ان کی نعت الہیٰ تیری چوکھٹ پر سوالی بن کہ آیا ہوں، محمد کا روضہ قریب آرہا ہے، بے حد مقبول ہوئیں۔

جنید جمشید 7 دسمبر 2016 حویلیاں کے قریب طیارہ حادثے میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ اُنہوں نے دنیا والوں کو پیغام دیا کہ مختصر سی زندگی کے بعد ہمیں جلد ہی رب کے حضور پیش ہونا ہے۔