Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نامور شاعر منیر نیازی کو مداحوں سے بچھڑے 9 برس بیت گئے

نامور شاعر منیر نیازی کو مداحوں سے بچھڑے 9 برس بیت گئے
December 26, 2015
لاہور (92نیوز) اردو اور پنجابی کے نامور شاعر منیر نیازی کو اپنے مداحوں سے بچھڑے نو برس بیت گئے۔ ان کی شاندار شاعری سننے والوں پر آج بھی سحر طاری کر دیتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انیس سو ستائیس کو بھارتی پنجاب کے شہر ہوشیار پور میں پیدا ہونے والے منیر نیازی نے بی اے کے بعد ہندوستانی بحریہ میں شمولیت اختیار کی تاہم قیام پاکستان کے بعد وہ اپنے خاندان کے ساتھ ہجرت کر کے لاہور آگئے۔ انہوں نے غزل اور نظموں کی ایسی جہت متعارف کرائی جو سننے والوں کے کان میں آج بھی رس گھول دیتی ہے۔ منیر نیازی کے اردو شاعری کے تیرہ، پنجابی کے تین اور انگریزی کے دو مجموعے شائع ہوئے جن میں بے وفا کا شہر، تیز ہوا اور تنہاپھول، جنگل میں دھنک، دشمنوں کے درمیان شام، سفید دن کی ہوا، سیاہ شب کا سمندر اور کلیات منیر نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔ اردو اور پنجابی شاعری کے عظیم شاعر چھبیس دسمبر دو ہزار چھ کو اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔