Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نامور شاعر احمد ندیم قاسمی کو خراج عقیدت پیش کرنےکیلئے تقریب کا انعقاد

نامور شاعر احمد ندیم قاسمی کو خراج عقیدت پیش کرنےکیلئے تقریب کا انعقاد
December 11, 2016

 لاہور(92نیوز)نامور شاعر اور افسانہ نگار احمد ندیم قاسمی کی اردو ادب کیلئے گراں قدر خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے لاہور میں تقریب ہوئی  قاسمی کہانی کے عنوان سے ہونیوالی اس نشست کا احوال بتا رہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق معروف شاعر اور افسانہ نگار احمد ندیم قاسمی کے یوم ولادت کی صدسالہ تقریبات کے حوالے سےایک شام سجائی گئی ۔ جس کی صدارت اصغر ندیم سید نے کی جبکہ مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو ، اور ناہید قاسمی تھے۔۔تقریب میں شرکاءکی جانب سے احمد ندیم قاسمی پرمقالے پڑھے گئے۔مقررین کا کہنا تھا کہ احمد ندیم قاسمی اردو ادب کےماتھے کا جھومرہیں۔

تقریب کے صدر اصغر ندیم سید سمیت دیگر ادبیوں کا کہنا تھا کہ احمد ندیم قاسمی کی کہانیوں اور افسانوں میں پنجاب کی مٹی کی خوشبو آتی ہے۔

گنڈاسہ۔ ممتا ، کنجری اور اس جیسے بے شمار افسانوں کے خالق احمد ندیم قاسمی کی یوم پیدائش کی صد سالہ تقریبات کا سلسلہ ان کی آئندہ سالگرہ تک پورے میں ملک میں جاری رہے گا۔