Wednesday, October 5, 2022

نامور ادیب مسعود احمد برکاتی 85برس کی عمر میں انتقال کرگئے

نامور ادیب مسعود احمد برکاتی 85برس کی عمر میں انتقال کرگئے

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کے نامور ادیب محقق، مترجم مسعود احمد برکاتی انتقال کرگئے، مسعود برکاتی نے سوگواران میں اہلیہ ، 3بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے، ان کی عمر 85 برس تھی۔ وہ کافی عرصے سے علیل تھے اور کچھ ماہ قبل وہ دل کے عارضے میں بھی مبتلا ہوگئے تھے۔

مسعود احمد برکاتی کا شمار ہمدرد فاؤنڈیشن کے سربراہ حکیم محمد سعید کے انتہائی قریبی، بااعتماد اور دیرینہ ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ وہ نامور ادیب، محقق، کئی کتابوں کے مصنف اور مترجم رہے ، وہ خصوصی طور پر بچوں کے ادب کی قد آور شخصیت تھے۔

مسعود احمد برکاتی بچوں کے رسالے ہمدرد نونہال اور ہمدرد صحت کے مدیر رہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ہمدرد ایڈیٹوریل بورڈ کے سربراہ کے طور پر بھی فرائض منصبی انجام دیتے تھے۔