Friday, November 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نامور اداکار حبیب کو مداحوں سے بچھڑے 5 سال بیت گئے

نامور اداکار حبیب کو مداحوں سے بچھڑے 5 سال بیت گئے
February 25, 2021

لاہور (92 نیوز) نامور اداکار حبیب کو مداحوں سے بچھڑے 5 سال بیت گئے۔ فلم’’ لخت جگر‘‘ سے کیریئر کا آغاز کرکے فلمی دنیا میں اپنا نام پیدا کیا۔

اداکار حبیب انیس سو اکتیس میں پٹیالہ میں پیدا ہوئے۔ وہ قیام پاکستان کے وقت لاہور آ گئے۔ فلمی صنعت میں بطور ہیرو متعارف ہوئے اور جلد ہی اپنا مقام بنانے میں کامیاب ہو گئے۔ جیدار، چن مکھنا، اور بشیرا جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کے ایسے جوہر دکھائے کہ ان کا نام فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جانے لگا۔

اداکار حبیب نے فلم کے علاوہ ٹی وی ڈراموں میں بھی اداکاری کی اور ریڈیو پروگرام بھی کئے۔ ان کی فنی خدمات پر حکومت پاکستان کی طرف سے انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

حبیب الرحمٰن المعروف اداکار حبیب پچیس فروری دوہزار سولہ کو اپنے مداحوں کو افسردہ چھوڑ کر اس دار فان سے کوچ کر گئے۔