Friday, September 30, 2022

نامناسب ویڈیوز اور تصاویر لیک ہونے پر رابی شوبز سے کنارہ کش

نامناسب ویڈیوز اور تصاویر لیک ہونے پر رابی شوبز سے کنارہ کش
لاہور (92 نیوز) جدید ٹیکنالوجی کے غلط استعمال نے گلوکارہ رابی پیرزادہ کا کیریئر تباہ کر دیا، نامناسب ویڈیوز اور تصاویر لیک ہونے پر شوبز سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ نے شوبز کی چکاچوند دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کردیا،رابی پیرزادہ نے اپنی نامناسب ویڈیوز اور تصاویر لیک ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا رابی پیرزادہ نے شوبز چھوڑنے کا اعلان اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا،رابی پیرزادہ نے لکھا میں رابی پیرزادہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرتی ہوں ۔ اللہ تعالیٰ میرے گناہوں کو معاف کرے۔ اور میرے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے۔ ہمیشہ دوسروں پر تنقید کرکے خبروں کی زینت بننے والی رابی پیرزادہ گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنی رہیں،انکی چند نامناسب ویڈیوز اور تصاویر منظر عام پرآئیں،جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تاہم لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد انکی حامی بھی نظر آئی۔