Saturday, July 27, 2024

نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ہزارہ قبیلے کا ایک شخص جاں بحق، 4ساتھی زخمی ہو گئے

نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ہزارہ قبیلے کا ایک شخص جاں بحق، 4ساتھی زخمی ہو گئے
May 12, 2015
کوئٹہ (92نیوز) کاسی روڈ پر موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ اس کے دیگر چار ساتھی زخمی ہو گئے۔ ایس پی قاعدہ آباد زاہدحسین کے مطابق کاسی روڈ پر قلندر مقام کے قریب علی رضا اپنے دیگر چار ساتھیوں کے ہمراہ رکشے کی دکان پر آئے تھے کہ اس دوران نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اچانک ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں علی رضا موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کے دیگر چار ساتھی زخمی ہو گئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے دو ساتھیوں کو شدید زخمی حالت میں سول سے سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ہزارہ قبیلے سے ہے۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کئے جبکہ جائے وقوعہ کے نزدیک تمام دکانیں بند کر دی گئیں۔