Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نامعلوم بیماری نے کراچی کو شکنجے میں کس لیا، اسپتال مریضوں سے بھر گئے

نامعلوم بیماری نے کراچی کو شکنجے میں کس لیا، اسپتال مریضوں سے بھر گئے
December 22, 2016

کراچی (92نیوز) کراچی کے علاقے ملیرمیں پھیلنے والی پراسرار بیماری بے قابو ہونے لگی۔ صورتحال سنگین ہونے پر محکمہ صحت سندھ کی جانب سے سندھ گورنمنٹ اسپتال سعودآباد میں مزید دس ڈاکٹرز کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملیر میں پھیلنے والی پراسرار بیماری کا جن بے قابو ہو کر دیگر علاقوں میں پھیلنے لگا۔ باغوں کی سرزمین کہلانے والا ملیر گندگی اور غلاظت کے ڈھیروں کی وجہ سے آج کل پراسرار بیماری کے نرغے میں ہے۔ علاقے کے واحد سرکاری اسپتال میں 6دن کے اندر رجسٹرڈ ہونیوالوں کی تعداد چارہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

پراسراربیماری سے بچہ، بوڑھا اور جوان کوئی بھی محفوظ نہیں۔ مریضوں نے اسپتال میں سہولیات کے فقدان اور علاقے میں گندگی پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ ڈاکٹرزنے بھی پراسراربیماری کے سامنے ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں جن کا کہنا ہے کہ جب تک مرض کی تشخیص نہیں ہوتی علاج ممکن نہیں۔

سندھ گورنمنٹ اسپتال سعودآباد میں مریضوں کی آمد کا سلسلہ بدستورجاری ہے۔ وزیرصحت، میئرکراچی سمیت دیگر بالاحکام کے دورے بھی اسپتال میں سہولیات کے فقدان کا خاتمہ نہ کر سکے۔