Saturday, July 27, 2024

نامعلوم افراد ہمارے کارکنوں کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں : پی ٹی آئی

نامعلوم افراد ہمارے کارکنوں کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں : پی ٹی آئی
August 3, 2016
کراچی(92نیوز)تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ  کراچی میں نامعلوم افراد ہمارے کارکنوں  کو اغوا  کر کے تشدد کانشانہ بنا رہے ہیں۔ خرم شیر زمان کا کہنا ہے  کہ ہمارے کارکن اسد اور یاسین کو  تشدد کا نشانہ بنانے والے افراد تحریک انصاف چھوڑنے کیلیے دباؤ بھی ڈالتے رہے ہیں۔ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت ایسے واقعات کی روک تھام کیلیے رینجرز کو جلد اختیارات دے ۔