Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا اسماعیل درویش محافظ سمیت جاں بحق

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا اسماعیل درویش محافظ سمیت جاں بحق
October 5, 2018
پشاور (92 نیوز) پشاور میں مذہبی رہنما کی گاڑی پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے مولانا اسماعیل درویش اور ان کا محافظ پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ پشاور کے علاقے پھندو میں مذہبی رہنما اسماعیل درویش کی گاڑی پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں اسماعیل درویش اور ان کے محافظ زخمی ہو گئے۔ دونوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ مولانا اسماعیل درویش نے پی کے 78 کے عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے لیکن 14 اکتوبر کو  ہونے والے ضمنی انتخابات سے وہ دستبردار ہوگئے تھے۔ انہوں نے 25 ستمبر کو ریٹرننگ افسر کو الیکشن سے دستبردار ہونے کی درخواست دی تھی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 14 اکتوبر کے انتخابات کے امیدواروں کی حتمی فہرست میں ان کا نام شامل نہیں۔