Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیڈی ہیلتھ ورکر قتل

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیڈی ہیلتھ ورکر قتل
July 13, 2015
شہداد کوٹ (92نیوز)قمبر شہدادکوٹ کے علاقے وگن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیڈی ہیلتھ ورکر قتل جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق وگن شہر میں لیڈی ہیلتھ ورکر 30 سالہ رخسانہ سومرو کو نامعلوم مسلح افراد نے نوکری سے لوٹتے ہوئے گھر کے باہر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔ ورثا زخمی کو لاڑکانہ چانڈکا میڈیکل اسپتال منتقل کررہے تھے کہ راستے میں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑگئی۔ پولیس کے مطابق مقتول رخسانہ نصیرآباد میں لیڈی ہیلتھ ورکر کے طور پر تعینات تھی تاہم ان کی کسی سے دشمنی نہ تھی قتل کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔