Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم کیو ایم رہنما رشید گوڈیل شدید زخمی ،ڈرائیور دم توڑ گیا

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم کیو ایم رہنما رشید گوڈیل شدید زخمی ،ڈرائیور دم توڑ گیا
August 18, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی بہادرآبادمیں گاڑی پرفائرنگ سےایم کیوایم رہنمارشیدگوڈیل شدیدزخمی جبکہ ڈرائیوردم توڑگیا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی بہادرآبادمیں گاڑی پرفائرنگ سےایم کیوایم رہنمارشیدگوڈیل اوران کےڈرائیورشدیدزخمی ہوگئے،جنہیں نجی اسپتال منتقل کردیاگیاتاہم ڈرائیورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےچل بسا۔ ذرائع کےمطابق رشیدگوڈیل کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ڈاکٹرزکی جانب سےجان بچانےکی بھرپورکوششیں کی جارہی ہیں،رشیدگوڈیل کومصطفیٰ مارکیٹ کےقریب نشانہ بنایاگیا۔ اطلاع ملتےہی پولیس کےاعلیٰ افسران جائےوقوعہ پہنچےاورعینی شاہدین سےپوچھ گچھ کی،ایس ایس پی ایسٹ نےگولیوں کے خول ملنےکی تصدیق کردی،ادھرایم کیوایم کےارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور کارکنان کی بڑی تعداداسپتال پہنچ گئی۔