Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نامزد عبوری وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا مری سے تعلق ، 6 مرتبہ رکن قومی اسمبلی بنے

نامزد عبوری وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا مری سے تعلق ، 6 مرتبہ رکن قومی اسمبلی بنے
July 29, 2017

اسلام آباد(92نیوز)عبوری وزیراعظم نامزد ہونے والے شاہد خاقان عباسی کا تعلق مری سے ہے۔ ان کے والد خاقان عباسی سابق وفاقی وزیر پیداواررہ چکےحلقہ این اے 50سے 6مرتبہ رکن قومی اسمبلی بننے والے شاہد خاقان عباسی نے 1999ءمیں مارشل کے بعد 2سال جیل کاٹی۔

تفصیلات کےمطابق 27دسمبر 1958ءکومری کے علاقے بیول میں پیدا ہونے والے شاہد خاقان عباسی نے لارنس کالج گھوڑا گلی مری سے ابتدائی تعلیم حاصل کی جبکہ لاس اینجلس کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا اور جارج واشنگٹن یونیورسٹی سے الیکٹریکل انجیئنرنگ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی اور بعد میں امریکہ اور سعودی عرب میں آئل انڈسٹری میں خدمات انجام دیں۔

1988ءمیں اپنے والد کے اوجڑی کیمپ سانحے میں جاں بحق ہونے کے بعد شاہد خاقان عباسی نے سیاست میں قدم رکھا۔ انہوں نے حلقہ این اے 50 سے اپنے والدکی نشست پر الیکشن لڑا اور کامیاب ہوئے۔ 1990ءمیں شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پرالیکشن لڑا اور کامیابی کے بعد سیکرٹری دفاع بنے 1993میں تیسری بارقومی اسمبلی کے رکن بنے۔

1997ءمیں وہ چوتھی بار انتخابی معرکہ جیتے اور قومی ایئر لائن کے چیئرمین بنے 1999ءمیں ہی جب نوازشریف کی حکومت کا تختہ الٹا گیا تو شاہد خاقان عباسی کو برطرف کرتے ہوئے گرفتار کرلیاگیاشاہد خاقان عباسی نے 2001ءتک جیل کاٹی۔ 2002ءمیں انہیں پیپلزپارٹی کے امیدوار مرتضیٰ ستی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔۔

2003ءمیں شاہد خاقان عباسی نے اپنی فضائی کمپنی ایئربلیو کی بنیاد رکھی اور اس کےچیف آپریٹنگ آفیسر بن گئے۔ 2008ءکے عام انتخابات میں شاہد خاقان عباسی پانچویں بار قومی اسمبلی کے رکن بنے۔2013 ء کے انتخابات میں شاہد خاقان عباسی چھٹی بارکامیاب ہوئےاور وفاقی وزیرپٹرولیم رہے۔ اب ن لیگ نے انہیں 45دن کےلئے عبوری وزیراعظم نامزد کیاہے۔