Friday, August 19, 2022

نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں فائرنگ، بھائی مبشر کھوکھر جاں بحق

نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں فائرنگ، بھائی مبشر کھوکھر جاں بحق
August 6, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں فائرنگ سے اسد کھوکھر کا بھائی مبشر کھوکھرعرف گوگو جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

اسد کھوکھر بھائیوں کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب کو الوداع کر رہے تھے کہ گھات میں بیٹھے شخص نے فائر کھول دیا، وزیراعلیٰ کے اسکواڈ نے حملہ آور کو قابو کر کے پولیس کے حوالے کیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، ملزم مانا والا کا رہائشی ہے۔ واقعے میں زخمی ہونے والے شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور صوبائی وزرا سمیت اہم شخصیات بھی تقریب میں موجود تھیں، مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے واقعے کی مذمت کی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ بزدار نے فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا۔