Tuesday, September 17, 2024

نامزدگی فارم کالعدم ہونے سے عام انتخاب کی تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں

نامزدگی فارم کالعدم ہونے سے عام انتخاب کی تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں
June 2, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) نامزدگی فارم کالعدم ہونے سے عام انتخاب کی تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں۔ نئے فارم کیلئے الیکشن کمیشن کو خاصا وقت درکار ہے۔ عام انتخابات  کےبروقت انعقاد پر سوالات اٹھنے لگے ۔ کاغذات نامزدگی فارم سے غیر ملکی آمدن، زیر کفالت افراد کی تفصیلات ،مقدمات کا ریکارڈ اور ٹیکس ڈیفالٹ کی شقیں ختم  کر دی گئیں ۔ قرضہ نادہندگی ،دوہری شہریت، یوٹیلٹی بلز ڈیفالٹ ، پاسپورٹ کی تفصیلات اورمجرمانہ سرگرمیاں چھپانے کی شقیں بھی ختم کر دی گئیں۔ دوسری جانب نامزدگی فارمز میں تبدیلی کیوں کی گئی ، سابق  حکمران جماعت  کے مقاصد پر سوال اٹھنے لگے ۔ کیا ن لیگ جان بوجھ کر ہر معاملہ عدالت کے لئے چھوڑ گئی ؟؟؟؟کیا ن لیگ خود تو الیکشن ملتوی کرانے کی سازش نہیں کر رہی؟ کیا چوروں ، ڈاکوؤں ، جھوٹ بولنے والوں کو پارلیمنٹ تک لانے کیلئے راہ ہموار کی گئی ۔