Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ناقابل شکست بین البراعظمی میزائل سسٹم تیار کر لیا ہے ، روسی صدر

ناقابل شکست بین البراعظمی میزائل سسٹم تیار کر لیا ہے ، روسی صدر
March 1, 2018

ماسکو ( 92 نیو ز) روس کا نیا ڈیفنس سسٹم ناقابل تسخیر ہے جو کسی بھی رینج تک حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے  ۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے اعلان نے امریکا کی نیندیں حرام کردیں ۔

سالانہ سٹیٹ آف دی یونین سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس نے ایسے میزائل تیار کرلیے ہیں جو جوہری ہتھیار لے جانے کے علاوہ امریکا کے ڈیفنس سسٹم  پر سبقت رکھتا ہے  ۔ ان میں کروز میزائل کے علاوہ  زیر سمندر ڈرونز  اور دیگر ہتھیار بھی شامل ہیں ۔خطاب کے دوران نئے ہتھیاروں کی ویڈیوز بھی پیش کی گئیں  ۔

پیوٹن  نے امریکا کا نام لئے بغیر وارننگ جاری کی کہ روس کے اتحادیوں پر جوہری ہتھیاروں سے حملہ اُس پر حملہ تصور  ہوگا جس کا موثر جواب دیا جائے گا ۔

ولادی میر پیوٹن نے یہ خطاب ایسے وقت میں کیا ہے جب گزشتہ ماہ پینٹا گون نے جوہری ہتھیاروں سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کیا تھا  ۔  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ  امریکا  مزید جوہری ہتھیار تیار کرے گا ۔

روس کے نئے اعلان کے ساتھ امریکہ سمیت دنیا بھر میں تشویش کی لہردوڑ گئی ہے ۔