Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ناظم جوکھیو قتل کیس، گرفتار ملزمان نے مقتول کا موبائل کنویں میں پھینکنے کا اعتراف کر لیا

ناظم جوکھیو قتل کیس، گرفتار ملزمان نے مقتول کا موبائل کنویں میں پھینکنے کا اعتراف کر لیا
November 14, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی میں ناظم جوکھیو قتل کیس میں اہم پیشرفت ہو گئی۔ گرفتار ملزمان نے مقتول کا موبائل کنویں میں پھینکنے کا اعتراف کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق موبائل فون کو جلانے کی کوشش کی گئی۔ ملزمان کی نشاندہی پر برآمد ہونے والا موبائل فون فارنسک کیلئے بھیجا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جس کنویں میں موبائل پھینکا گیا وہ کئی سال پرانا ہے۔

اس سے پہلے جمعرات کو کیس میں نامزد رکن سندھ اسمبلی جام اویس اور دیگر ملزمان کے ریمانڈ میں 16 نومبر تک توسیع کر دی گئی تھی۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں سی ڈی آر ہو گیا ہے۔ وڈیو میں موجود گاڑی کا ریکارڈ ایکسائز کے پاس نہیں ملا۔ کسٹم حکام سے گاڑی کی تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔

مقتول ناظم جوکھیو کی تشدد زدہ لاش ملیر میمن گوٹھ سے ملی تھی۔ ورثا نے قتل کیس میں رکن صوبائی اسمبلی جام اویس گہرام اور دیگر کو نامزد کیا ہے۔