Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ناظم جوکھیو قتل کیس، عدالت نے دو ملزمان سمیت جام اویس کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا

ناظم جوکھیو قتل کیس، عدالت نے دو ملزمان سمیت جام اویس کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا
November 5, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی کی ملیر کورٹ میں ناظم جوکھیو قتل کیس میں عدالت نے دو ملزمان سمیت جام اویس کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا۔

قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس نے دن بھر روپوش رہنے کے بعد رات گئے پولیس کو گرفتاری دے دی۔ ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر کے مطابق ملزم جام اویس نے خود کو پولیس کے حوالے کیا۔

پولیس نے ملزم جام اویس کو ملیر کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ مقدمے میں گرفتار مزید دو ملزمان حیدر اور میر علی بھی تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیئے گئے۔

میمن گوٹھ کے رہائشی ناظم جوکھیو نے رکن سندھ اسمبلی کے مہمان غیرملکیوں کو تلور کے شکار سے روکا تھا۔ ان کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔ مقتول کے بھائی افضل جوکھیو کے مطابق جام اویس نے ناظم جوکھیو کو ڈیرے پر بلایا تھا جہاں اس کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا۔