Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ناشتے اور اچھی صحت کا آپس میں کوئی تعلق نہیں : طبی ماہرین

ناشتے اور اچھی صحت کا آپس میں کوئی تعلق نہیں : طبی ماہرین
March 30, 2016
لندن (ویب ڈیسک) ہمارے معاشرے میں ناشتے کو خوراک کا لازمی جزو تصور کیا جاتا ہے اور گھر میں ذرا دیر سے ناشتہ آئے تو شور سا مچ جاتا ہے کہ جان نکلی جا رہی ہے۔ ناشتہ لیٹ کرنے سے جان نکلتی ہے یا نہیں یہ تو الگ بحث مگر طبی ماہرین کچھ اور ہی کہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ناشتہ کسی کی مجبوری یا عادت ہو سکتی ہے مگر صبح کا ناشتہ اچھی صحت کیلئے کوئی خاص ضروری نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح کا ناشتہ کرنے یا اسے ترک کرنے سے صحت پر کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ نئی تحقیق میں باتھ یونیورسٹی سے منسلک محققین نے وزن کم کرنے کے لیے طبی ماہرین کی سفارشات کے اثرات کی جانچ پڑتال کی ہے۔ ناشتہ صحت کو بہتر بناتا ہے یا نہیں ؟ محققین نے یہ دیکھنے کے لیے ایک گروپ کے لوگوں کو 700 یا زیادہ کیلوریز کا ناشتہ دیا اور دوسرے گروپ کے لوگوں کو دوپہر کے کھانے تک صرف پانی پر رکھا گیا۔ نتائج کے مطابق ناشتہ چھوڑنے والے شرکاءنے دوپہر کھانے میں زیادہ کھایا تھا لیکن اس کے باوجود انھوں نے 700 کیلوریز کے برابر نہیں کھایا۔ خاص بات یہ تھی کہ ناشتہ چھوڑنے سے ان کی چربی کی سطح پر کوئی اثر نہیں پڑا تھا اور نہ ہی وزن میں اضافہ ہوا تھا۔