Saturday, July 27, 2024

ناسا کی ننھی خلائی شٹل ڈریم چیزر کی پہلی تجرباتی اڑان

ناسا کی ننھی خلائی شٹل ڈریم چیزر کی پہلی تجرباتی اڑان
January 30, 2017

کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) ناسا نے ننھی منی خلائی شٹل تیارکرلی۔ ڈریم چیزر نامی ننھی شٹل نے کیلیفورنیا میں ایڈورڈز ایئربیس پر پہلی تجرباتی اڑان بھری اور پھر کامیابی کے ساتھ لینڈنگ بھی کرلی۔ اس ننھی شٹل کو ’’خلائی ٹیکسی‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

یہ ننھی شٹل دو ہزار انیس میں بین الاقوامی خلائی سٹیشن کا حصہ بنے گی۔ ڈریم چیزر کو بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر سامان کی ترسیل کیلئے استعمال کیا جائے گا۔