Friday, September 20, 2024

ناسا کا مریخ میں بہتے پانی کے ٹھوس شواہد ملنے کا اعلان، خلا میں زندگی کی تلاش کے حوالے سے پہلا قدم

ناسا کا مریخ میں بہتے پانی کے ٹھوس شواہد ملنے کا اعلان، خلا میں زندگی کی تلاش کے حوالے سے پہلا قدم
September 29, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی خلائی ادارے ناسا نے مریخ میں بہتے پانی کے ٹھوس شواہد ملنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ناسا نے تصدیق کی ہے کہ سرخ سیارے کے حوالے سے ایسی تصاویر سامنے آئی ہیں جو کہ ممکنہ طور پر اسی وقت بن سکتی ہیں جب پانی بہہ رہا ہو۔ یہ نشانات جو موسموں کی تبدیلی کے ساتھ گہرے اور لمبے ہوتے ہیں اپنی طرز کے پہلے شواہد ہیں جو زمین سے ہٹ کر کسی اور سیارے میں دریافت ہوئے ہیں اور یہ خلا میں زندگی کی تلاش کے حوالے سے پہلا قدم ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ پانی ممکنہ طور پر کھارا ہوسکتا ہے۔