Monday, November 28, 2022

ناسا نے مریخ کی پینورامک تصاویر ریلیز کردیں

ناسا نے مریخ کی پینورامک تصاویر ریلیز کردیں
واشنگٹن (ویب ڈیسک) ناسا نے مریخ کی پینورامک تصویریں جاری کر دیں۔ تصویروں میں مریخ کی سطح پر پہاڑوں اور چٹانوں کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی خلائی جہاز کیوریسٹی مارس روور سے لی گئی تصویریں ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری نے جاری کی ہیں۔ ان پینورامک تصاویر میں واضح طور پر مریخ کی سنگلاخ سطح کو باآسانی دیکھا جاسکتا ہے۔ ماہرین ناسا کی جانب سے ریلیز کی جانے والی ان تازہ تصاویر کو مریخ سے متعلق تحقیق میں اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔ mars mars2