Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ناسا نے فروری 2016ءکو کرہ ارض کا گرم ترین مہینہ قرار دیدیا

ناسا نے فروری 2016ءکو کرہ ارض کا گرم ترین مہینہ قرار دیدیا
March 14, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) ناسا کا کہنا ہے کہ فروری دو ہزار سولہ میں زمین کے درجہ حرارت میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین نے فروری کو کرہ ارض کا گرم ترین مہینہ قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث زمین کے درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافے نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ ناسا کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ فروری دو ہزار سولہ میں کرہ ارض کا درجہ حرارت ایک اعشاریہ پینتیس سینٹی گریڈ زائد ریکارڈ کیا گیا جوکہ زمین کے اوسط درجہ حرارت سے کئی گنا زیادہ ہے۔ ناسا کا کہنا ہے کہ اسی سال جنوری کے مہینے میں کرہ ارض کادرجہ حرارت ایک اعشاریہ پندرہ سینٹی گریڈ زائد ریکارڈ کیا گیا تھا جو عصر حاضر کا سب سے زیادہ درجہ حرارت تھا تاہم یہ ریکارڈ صرف ایک ماہ بعد ہی ٹوٹ گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث انٹارکٹیکا اور گرین لینڈ میں برف کی چادریں بڑی تیزی سے سکڑ رہی ہیں جبکہ بحر منجمدشمالی کی برف کمپیوٹر سے لگائے گئے اندازوں سے بھی زیادہ تیزی سے پگھل رہی ہے جس سے سیارے پر پانی کا قدرتی توازن بگڑ رہا ہے۔ ماہرین زمین کے درجہ حرارت میں مسلسل اضافے کے باعث ماحولیاتی ایمرجنسی لگانے پر سوچ رہے ہیں۔ Nic6472920