Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ناسا نے بارہ لاکھ میل کے فاصلے سے لی گئی زحل کے نصف روشن حصے کی تصویر جاری کردی

ناسا نے بارہ لاکھ میل کے فاصلے سے لی گئی زحل کے نصف روشن حصے کی تصویر جاری کردی
April 6, 2016
لاہور(ویب ڈیسک)ناسا نے بارہ لاکھ میل کے فاصلے سے لی گئی  زحل کے نصف روشن حصے کی تصویر جاری کر دی ہے، تصویر کسینی خلائی جہاز سے لی گئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق کسینی خلائی جہاز سے  لی گئی اس تصویر میں زحل پرسورج کی روشنی  ترچھی پڑ رہی ہے جس سے اس کا نصف روشن اور کسی حد تک تاریک حصہ دکھائی دے رہا ہے جبکہ  تصویر  کے بائیں طرف  نچلے حصے میں زحل کا چاند ڈیون  جو اس سے  چھے سو اٹھانوے میل کے فاصلے پر واقع ہے ایسے دکھائی دیتا ہے جیسے  سیارے کے اوپر رکھا ہوا ہو ۔ ناسا کا کہنا ہے کہ تصویر بارہ لاکھ میل کے فاصلے سے اتاری گئی ہے ناسا کی طرف سے تصیر کے کیپشن میں کہا گیا ہے کہ زحل پر دن اور رات کو الگ کرنیوالا ٹرمینیٹر بھی ترچھا دکھائی دیتا ہے اور  سیارے کے موسم گرما میں شمال کی طرف چلے جانے کی وجہ سےدکھائی  ہے  ۔