Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ناسا نے بارش سے متاثرہ خیبرپختونخوا کے شہروں کی ویڈیو جاری کر دی

ناسا نے بارش سے متاثرہ خیبرپختونخوا کے شہروں کی ویڈیو جاری کر دی
April 6, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکاکے خلائی ادارے ناسا نے خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں سے تباہ حال شہروں کی خلا سے نشاندہی کی ہے۔ بارشوں میں ایک سوسے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق ناسانے سیٹلائٹ کی مددسے لئے گئے اعداد وشمار کو استعمال کرتے ہوئے خیبرپختونخواکے ان علاقوں کی نشاندہی کی ہے جہاں پر ریکارڈ بارشیں ہوئی ہیں۔ ناساکی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقوں میں تین سو آٹھ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ طوفانی بارشوں میں ایک سوسے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔