Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ناز بلوچ، عثمان ڈار اور فرخ حبیب تحریک انصاف کی مشاورتی کونسل کے ارکان میں شامل، ارکان کی کل تعداد بہتر

ناز بلوچ، عثمان ڈار اور فرخ حبیب تحریک انصاف کی مشاورتی کونسل کے ارکان میں شامل، ارکان کی کل تعداد بہتر
July 9, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی مشاورتی کونسل میں ناز بلوچ، عثمان ڈار اور فرخ حبیب کو شامل کر لیا گیا ہے۔ ارکان کی تعداد اب بہتر ہوگئی ہے۔ پی ٹی آئی کی مشاورتی کونسل میں چاروں صوبوں اور مختلف ڈویژنوں کو نمائندگی دی گئی ہے جس سے مشاورتی کونسل کے ارکان کی تعداد کور کمیٹی سے بھی کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ نئے ممبران میں ناز بلوچ، عثمان ڈار اور فرخ حبیب شامل ہیں جس سے مشاورتی کونسل میں ارکان کی تعداد بہتر تک پہنچ گئی ہے۔ بیرسٹر سلطان، چوہدری سرور، فوزیہ قصوری اور عمران اسماعیل بھی پی ٹی آئی مشاورتی کونسل کے رکن ہیں۔ تحریک انصاف میں شامل ہونے والے نئے رہنماؤں میں سے کسی کو بھی مشاورتی کونسل میں شامل نہیں کیا گیا۔