Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نازیبا الفاظ کا استعمال، ایازصادق، پرویز خٹک ، مولانا فضل الرحمن سے جواب طلب

نازیبا الفاظ کا استعمال، ایازصادق، پرویز خٹک ، مولانا فضل الرحمن سے جواب طلب
July 21, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) انتخابی مہم کے دوران سیاسی مخالفین کے بارے میں نازیبا زبان کے استعمال پر الیکشن کمیشن ایکشن میں آگیا۔ الیکشن کمیشن نے ایازصادق، پرویز خٹک اور مولانا فضل الرحمن سے بیان حلفی کیساتھ جواب مانگ لیا۔ عام انتخابات 2018 کی انتخابی مہم آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے تو سیاستدانوں کے غیر مناسب اور نا شائستہ جملوں کیوجہ سے انتخابی ماحول کشیدہ ہوتا جارہا ہے۔ الیکشن کمیشن میں پرویز خٹک،ایاز صادق اور مولانا فضل الرحمن کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور مخالفین کےلئے نازیبا زبان کے استعمال کے معاملہ سماعت ہوئی۔ ایاز صادق کی جانب سے ان کے وکیل پیش ہوئے تو اور تحریری جواب جمع کراتے ہوئے یقین دہانی کرائی آئندہ ایسی زبان استعمال نہیں کرینگے۔ الیکشن کمیشن نے جواب مسترد کردیا اور بیان حلفی مانگتے ہوئے کہا کہ جواب میں کہیں نہیں لکھا ایاز صادق کو ندامت ہوئی وہ اسپیکر قومی اسمبلی ہیں انہیں خیال کرنا چاہیے۔ سابق وزیر اعلی پرویز خٹک کی طرف سے بابر اعوان کے ایسوسی ایٹ وکیل پیش ہوئے لیکن جواب نہ جمع کرایا جس پر الیکشن کمیشن نے برہمی ظاہر کی اور حکم دیا اگر پرویز خٹک انتخابات میں کامیاب ہوئے تو ان کا نوٹیفکیشن روکا جائے ۔ مولانا فضل الرحمن کی طرف کامران مرتضی کے جونیر وکیل پیش ہوئے اور جواب جمع کرانے کی مہلت مانگ لی۔ الیکشن کمیشن نے ایاز صادق، پرویز خٹک اور مولانا فضل الرحمن سے بیان حلفی پر تحریری جواب مانگتے ہوئے سماعت نو اگست تک ملتوی کر دی۔