ناروے کے میگنس کارلسن شطرنج کے نئے عالمی چیمپئن بن گئے

اوسلو ( 92 نیوز)ناروے کے میگنس کارلسن شطرنج کے نئے عالمی چیمپئن بن گئے،فائنل معرکے میں امریکی حریف کو شکست دی ۔
میگنس کارلسن نے چوتھی بار عالمی شطرنج چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے ،اوسلو میں ہونے والے مقابلے میں انہوں نے اپنے امریکی حریف کرونا کو تھری ٹائی بریکر میں شکست دی ۔
وہ رواں سال مختلف مقابلوں میں ناقابل شکست رہے،میگنس کارلسن کو چیمپئن شپ جیتنے پر 6لاکھ 26ہزار امریکی ڈالر انعامی رقم بھی ملی۔
کارلسن گزشتہ آٹھ سال سے دنیا کے ٹاپ کھلاڑیوں میں شمارہوتے آرہے ہیں،انہوں نے 2013 میں بھارت کے وشواناتھ آنند کوشکست دیکر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔