ناروے میں فائزرکی کورونا ویکسین لگوانے کے چند روز بعد 23 افراد ہلاک

اوسلو (92 نیوز) ناروے میں فائزرکی کورونا ویکسین لگوانے کے چند روز بعد 23 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ کئی افراد بیمار بھی پڑ گئے ہیں۔ حکام نے ویکسین کے تباہ کن سائیڈ ایفیکٹس کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
ناروے کے محکمہ صحت کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 13 افراد نرسنگ ہومز میں رہائش پذیر تھے اور انکی عمریں تقریباً 80 سال تھی۔ کچھ کمزور مریضوں کی ہلاکتیں ویکسین کے عمومی ردعمل کی وجہ سے ہونے کا احتمال ہے۔
حکام کے مطابق ہلاکتوں پر شدید تشویش کا باعث نہیں ہیں، اور نئی ہدایات کے مطابق ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔
ناروے میں اب تک 20 ہزار سے زائد افراد کو انسداد کورونا ویکسین دی جا چکی ہے۔
اِدھر کورونا کے باعث امریکا میں مزید تین ہزار 805 اور برطانیہ میں ایک ہزار 280 افراد ہلاک ہوگئے۔